چئیرمین پیمرا کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر ابصار عالم کو وکیل پیش کرنے کاآخری موقع

چئیرمین پیمرا کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر ابصار عالم کو وکیل پیش ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پیمرا کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ابصار عالم کو وکیل پیش کرنے کاآخری موقع دے دیاہے، عدالت نے قرار دیا کہ 6 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی، اس کیس کے لئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا،مسٹر جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ ملک کی ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

 

مزید : علاقائی