توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس ، 2 ہفتوں میں جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس ، 2 ہفتوں میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ماڈل ٹاؤن کے سردار یاسر منیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کی دکان کوٹ لکھپت منڈی میں دکان تھی، حکومت نے 118کنال پر کوٹ لکھپت میں واقع سبزی منڈی کو دوسری جگہ منتقل کر دیا لیکن سبزی منڈی شفٹ ہونے کے بعد درخواست گزار کو دکان کا معاوضہ نہیں دیا گیا، جس پر عدالت نے دکان کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا لیکن اب 2 اکتوبر کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید :

علاقائی -