میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس جواد حسن نے ڈاکٹر خضر حیات کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو میڈیکل میں ایم فل کرنے کے باوجود میڈیکل شعبہ میں ٹیچنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ درخواست گزار اس حوالے سے تمام امتحانات پاس کر چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار نے 2002 ء میں ایم فل میں ٹاپ کیا تھا، اس سے پہلے رجسٹرار کا امتحان بھی پاس کر چکا ہوں، انہوں نے استدعا کی کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اقدام کوکالعدم قرار دے کر ٹیچنگ کی اجازت کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی