پی آئی سی کے254کنٹریکٹ ملازمین کی ایک ماہ میں مستقلی کا حکم

پی آئی سی کے254کنٹریکٹ ملازمین کی ایک ماہ میں مستقلی کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 254 کنٹریکٹ ملازمین کو ایک ماہ میں مستقل کرنے حکم دے دیاہے۔ جسٹس جواد حسن نے الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری اقبال جاوید وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عرصہ دراز سے محکمہ ہیلتھ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، متعدد بار درخواستیں دینے کے باجود مستقل نہیں کیا جارہا، درخواست گزار وں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت محکمہ ہیلتھ کو تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو تمام 254 ملازمین کو ایک ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : علاقائی