پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت 3نومبر تک ملتوی

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت 3نومبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت 3نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، حکیم اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے وکلا ء نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت ان کے کلینک پر چھاپے مار رہی ہے، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے پاس کلینک سیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جبکہ درخواست گزاروں کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں رجسٹر کروانے کا کہا جارہا ہے حالانکہ درخواست گزار پہلے ہی محکمہ صحت کے پاس رجسٹرڈ ہیں، ابھی رجسٹریشن کی مدت ختم نہیں ہوئی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ہیلتھ کییر کمیشن اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔

مزید : علاقائی