کرکٹر عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے عبوری طور پر نکالنے کا حکم

کرکٹر عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے عبوری طور پر نکالنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے عبوری طور پر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے کرکٹر محمد عرفان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پرسیکرٹری داخلہ کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اگر محمد عرفان گارنٹی دیں تو وہ ایک دفعہ کے لئے بیرون ملک جا سکتے ہیں، کرکٹر محمد عرفان کی جانب سے قدیر حسین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ میں تمام الزامات سے بری ہو چکے ہیں جبکہ 6 ماہ قبل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا،محمد عرفان عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔۔عدالت نے محمد عرفان کی استدعا منظور کرتے ہوئے مشروط اجازت دے دی۔عدالت کو پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا کہ انہوں نے محمد عرفان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے نہیں کہا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں محمد عرفان اور دیگر متعلقہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کروائے تھے۔

مزید :

علاقائی -