سکولز ایجوکیشن کوتنخواہوں کی ادائیگی بارے عدالتی حکم کی فوری تعمیل کا حکم

سکولز ایجوکیشن کوتنخواہوں کی ادائیگی بارے عدالتی حکم کی فوری تعمیل کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواست پر محمکہ اسکولز ایجوکیشن کو عدالتی حکم پر فورا عمل درآمد کرنے کاحکم دے دیا۔ جسٹس سمش محمود مرزا نے گلشن آرا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، عدالت 129 ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تین ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جا رہا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ایک ماہ میں تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور عدالت نے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی

مزید : علاقائی