نوازاورزرداری کے مابین رابطہ کرانے میں ناکام رہا:خواجہ آصف کا اعتراف

نوازاورزرداری کے مابین رابطہ کرانے میں ناکام رہا:خواجہ آصف کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطے کرانے میں ناکام رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پانچ سات دن تک انہوں نے فون کیے اور پیغامات بھی چھوڑے تاہم زرداری صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے رہنما پیپلز پارٹی کی ممکنہ ناراضی کا امکان تسلیم کرتے ہوئے کہا شاید آصف زرداری کی کچھ شکایات جائز ہوں، ان پر بات ہوسکتی ہے۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -