کرپشن مقدمات میں مطلوب شخص کو سرکاری پروٹول دینا انتہائی شرمناک :عمران خان

کرپشن مقدمات میں مطلوب شخص کو سرکاری پروٹول دینا انتہائی شرمناک :عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کو لندن سے واپسی پر پروٹو کول دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرپشن کے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ کیلئے نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انکا مزیدکہنا تھا کرپشن کے ملزم کو پروٹو کول دینا شرمناک عمل ہے، شاہد خاقان عباسی نے ایسا کر کے خود کو بے توقیر کیا ہے۔کرپشن کے ملزم کے پروٹوکول پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ بے شمار کرپشن کے مقدمات کے ملزم کو ٹیکس کے پیسے سے پنجاب ہاؤ س میں کیسے ٹھرایاجا سکتا ہے۔ نواز شریف نے قومی دولت لوٹ کر 300 ارب بیرون ملک بھیجے ہیں اور اب نواز شریف احتساب عدالتوں میں کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔ حکومت کا نواز شریف کو پروٹوکول جرم کوخوشنما بنانے کی کوشش ہے۔ اور وزیراعظم شاہد خاقان نواز شریف کی کرپشن چھپانے میں مدد کر رہے ہیں۔

عمران خان

 

مزید : کراچی صفحہ اول