نیب لاہور نے حسین اور حسن نواز کی جائیداد کی تلاش شروع کر دی

نیب لاہور نے حسین اور حسن نواز کی جائیداد کی تلاش شروع کر دی

لاہور(آن لائن)نیب لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے حسن نواز اور حسین نواز کی لاہور میں تمام جائیداد کا سراغ لگا کر اس کی تفصیلات نیب کو فراہم کرے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائی نیب لاہورکی اس کارروائی کا حصہ ہے جس کے تحت نیب میں حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔

جائیداد تلاش

مزید : کراچی صفحہ اول