رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ،سیکیورٹی سخت

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ،سیکیورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ تبلیغی اجتماع کا سلسلہ گزشتہ روز بعداز نماز عصر شروع کیاگیا اجتماع کے حاضرین سے معروف عالم دین مولانا جمیل الرحمان نے بیان فرمایا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں سے قافلوں کا رائیونڈ آمد کاسلسلہ بھی جاری رہا واضح رہے کہ لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات اورٹریفک پلان پہلے ہی تیار کر چکی ہے اجتماع کا پہلا مرحلہ پانچ نومبر تک جاری رہیگا جس کے بعد دوسرا مرحلہ 9 نومبر سے شروع ہوگئے ۔
رائیونڈ تبلیغی اجتماع