سندھ حکومت کا شاہ لطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا شاہ لطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 4 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 4نومبر ہفتہ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمت اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔