معذور افراد کے ملازمت کا کوٹہ 5فیصدکرنے کا بل منظور

معذور افراد کے ملازمت کا کوٹہ 5فیصدکرنے کا بل منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کی سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے ۔ سندھ اسمبلی نے جمعرات کو سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا یہ بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2016 ء کو اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا جائے ۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول