ایم کیو ایم پاکستان کو 5 نومبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

ایم کیو ایم پاکستان کو 5 نومبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کو 5 نومبر کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی ،جلسہ مزار قائد کے بجائے لیاقت آباد میں کیا جائیگا۔ایم کیو ایم ترجمان نے جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ 5 نومبر کو مردم شماری کے اعداد وشمار کے خلاف احتجاجی جلسے کے لیے انتظامیہ نے باضابطہ اجازت دے دی ہے، جلسہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے جلسے کے لئے مزار قائد یا لیاقت آباد 10 نمبر پر کرنے کی اجات طلب کی اور درخواست بھی دی تھی ۔جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے میئر کراچی سمیت دیگر رہنماوں نے اپنے اپنے حلقوں میں کارکنان کو دعوت دے دی ہے اور کارکنان سے بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول