خیبرپختونخوا اسمبلی ، قائمہ کمیٹی برائے ریونیوکااجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی ، قائمہ کمیٹی برائے ریونیوکااجلاس

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو اینڈاسٹیٹ کااجلاس کمیٹی کے چیئرمین اورایم پی اے مفتی عبدالغفور کی زیر صدارت جمعرات کے روز پشاورمیں منعقد ہوا۔ جس میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی اوران کو دیئے گئے اہداف کا بغور جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں تمام ممبران کو بروقت تیاری کے ساتھ حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی ،عسکر پرویز، یاسمین پیرمحمد خان ،محمود جان اور صوبیہ شاہد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کیں۔ اجلاس میں ایجنڈا پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے پٹواریوں کے امتحانات کے بارے بہتر اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا گیا جبکہ دیگر نکات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی مفتی عبدالغفور نے تمام ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹی کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے پوری تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کئے جاسکیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول