فش فارمنگ کیلئے جامعہ زکریا میں جدید تحقیقی پراجیکٹ کا افتتاح

فش فارمنگ کیلئے جامعہ زکریا میں جدید تحقیقی پراجیکٹ کا افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر)فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں SUNAR فنڈڈ جدید تحقیقی پراجیکٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پراجیکٹ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کی تکمیل پر روایتی انداز سے ماہی گیری سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں تک اس جدید تکنیک انوائر منٹلی کنٹرولڈ فش فارمنگ کو پہنچایا جائے. تاکہ ملک میں فش فارمرز اور ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر کیاجاسکے. ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعوداختر نے کہا کہ یہ پراجیکٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر علم و تحقیق کے اندر ماہی گیری کے شعبہ میں ایک مثبت قدم ہے اور اس سے نہ صرف فیکلٹی بلکہ یونیورسٹی کی پہچان میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور مستقبل میں بھی فیکلٹی ایسے جدید ریسرچ گران کو جیتنے میں کامیاب ہوگی. جس سے طلباء کی ریسرچ کے شعبہ میں عمدہ ذہنی نشوونما ہوگی.انہوں نے ڈاکٹر فہمیدہ کی اس کاوش کو سراہا اور وائس چانسلر کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ کو اس تحقیق کو حکومتی سطح پر جلد از جلد لائسنس حاصل کرنے کی تاکید کی اس ریسرچ گرانٹ کی منظوری کی تقریب میں سنر سے تعلق رکھنے والے حکام نے کہاکہ اس گرانٹ کو جیتنے کے لیے پاکستان کے ۴۵ اداروں سے محقیقین نے شرکت کی. جنہو ں نے اپنی اپنی تحقیق کو جمع کروایا اور باضابطہ تشخیص کے بعد صرف ۴ خوش قسمت محققین کی ریسرچ کو جدید ریسرچ گرانٹ سے نوازا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر