متحدہ پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ، ناصر جمال بھی پی ایس پی میں شامل

متحدہ پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ، ناصر جمال بھی پی ایس پی میں شامل

کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنو نیئرانجینئر ناصر جمال بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیت کااعلان گزشتہ روز پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے ناصر جمال کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا مختلف سیاسی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم کے بڑی تعداد میں کارکنان آج پی ایس پی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی جیت میں منتخب نمائندگان سے زیادہ ان کے تنظیمی اسٹرکچر کا ہاتھ تھا۔ ہماری جماعت میں شامل ہونے پر لوگوں پر ڈرائی کلین ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے،میں ان سے پوچھتا ہوں بلقیس مختار ڈاکٹر صغیر اور دیگر پر کونسے مقدمات تھے ۔ جب تک وہ شخص ان کے کیمپ میں رہتا ہے وہ فرشتہ رہتا ہے اور جب وہ ادھر آجاتا ہے تو اس پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ انشاللہ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی سندھ میں الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی یہ اس کی حمایت یافتہ حکومت بنے گی۔جبکہ سابق ڈپٹی کنو نیئر ایم کیو ایم انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ کسی دباؤمیں آکر پی ایس پی شامل نہیں ہورہا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان کو جس طرح چلایا جارہا ہے اس سے اختلاف ہے۔22 اگست کے بعد ایم کیو ایم کو ایک موقع ملا جس سے شہر کراچی کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا تھا،ایم کیو ایم نے عوام کیلئے کام نہیں کیا بلکہ پیسہ بٹورنا مقصد تھا ۔پارٹی چلانے کے معاملہ پر کھینچا تانی کی جارہی ہے ۔کارکن جیل جارہا ہے ،، تو مجرم ،،بن جاتا ہے۔ رہنما جائے تو کلین ہوکر آجا ئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایس پی ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کن لوگو ں سے مل کر امیدیں باندھ رہی ہے ،ایم کیو ایم فارن فنڈڈ جماعت ہے ۔ایف آئی ار میں تمام تر باتیں صاف صاف لکھی ہیں ۔تمام تر منی لانڈرنگ ایم کیو ایم پاکستان کرتی رہی ہے ۔ایم کیو ایم اے پی ایم ایل کیساتھ ڈرامے بازی چھو ڑدے ۔

متحدہ پتنگ

مزید : کراچی صفحہ اول