قوم کی خدمت کے منفرد انداز پر پاکستان ریلوے کو فخر ہے‘ عبدالحمیدرازی

قوم کی خدمت کے منفرد انداز پر پاکستان ریلوے کو فخر ہے‘ عبدالحمیدرازی

ملتان(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک پاکستان ریلوے عبدالحمید رازی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ، سستی اور محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ روڈ ٹرانسپورٹ سمیت کوئی بھی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

پاکستان ریلوے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، پاکستان ریلوے اکانومی کلاس میں سب سے کم کرایہ ہی نہیں لیتا بلکہ تہواروں سمیت اہم موقعوں پر جب کرائے آسمانوں سے باتیں کررہے ہوتے ہیں تو وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو 25 سے 33 فیصد رعایت دے رہا ہوتا ہے، یہ قوم کی خدمت کا ایک منفرد انداز ہے جس پر پاکستان ریلوے کو فخر ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں دورہ کرنے اسلام آباد سے آنے والے 24ویں مڈکیرئیر کورس کے شرکاء کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی سربراہی میں ڈپٹی سی او پی ایس سیفٹی حمدان نذیر نے پاکستان ریلویز کی چار سالہ کارکردگی پر مفصل بریفنگ دی۔شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل جنرل منیجر نے کہا کہ ریلویز کے سسٹم میں کافی جدت آچکی ہے۔ پاکستان ریلوے میں پچھلے چار برسوں میں آئی ٹی کے ذریعے بہت سی سہولیات مسافروں اور ملازمین کے لیے متعارف کروائی گئیں ہیں جن میں ای ٹکٹنگ، ڈوپلیکیٹ ٹکٹ ، موبائل ایپ ، پنشنرز اور فائلوں کی ڈیجیٹائزیشن شامل ہیں۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک نے مزید کہا کہ ہم اپنے پورٹس اور فریٹ سیکٹرپرپہلے سے کہیں زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور پچھلے مالی سال میں 36 ارب کا ٹارگٹ رکھا گیاتھا لیکن ٹارگٹ سے 4ارب زیادہ کمائے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے نجکاری نہیں کی بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سہولت ، جدت اور معیار بہترکرتے جارہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ایک بہترین تکون بنائی جو کرپشن اور سفارش سے پاک ہے اس تکون میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سیکرٹری ریلوے مسز پروین آغا اور چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمد جاوید انورشامل ہیں اور کئی موقعوں پر ریلوے کے مفاد میں بڑی سے بڑی سفارشوں کو بھی رد کیاگیا۔ یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے بْرے حالات کے بعد ایک تاریخی تبدیلی و ترقی دیکھی ہے۔اجلاس میں ریلوے کی جانب سے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قراۃالعین فاطمہ ، ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ٹائم ٹیبل فاطمہ بلال ، ڈپٹی سی او پی ایس سیفٹی حمدان نذیر ، ڈپٹی سی او پی ایس گڈز محمودرحمن لاکھو اور ڈپٹی سی ایم ای ڈیزل راجہ ساجد بشیر نے شرکت کی۔

عبدالرحمن رازی

مزید : ملتان صفحہ آخر