خیبر ایجنسی‘ پولیٹیکل انتظامیہ اور ایڈیشنل کسٹم کلکٹر میں مذاکرات کامیاب

خیبر ایجنسی‘ پولیٹیکل انتظامیہ اور ایڈیشنل کسٹم کلکٹر میں مذاکرات کامیاب

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ایڈیشنل کسٹم کلکٹر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈیکوتل کے درمیان کامیاب مذکرات کے بعد طورخم میں جاری ہڑتال ختم ہو گئی ،کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے کام شروع کر دیا، سینکڑوں مال بردار گاڑیاں افغانستان کیلئے روانہ ہو گئیں، طورخم کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس سے امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے ضروری کاغذات پوری کرنے کو کہا تھا جس پرکسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے انکار کرکے کلئیر نس بند کر دیا تھاکسٹم کلیئرنس ایجنٹس طورخم نے موقف اختیا ر کیا کہ طورخم کسٹم حکام نے بغیر کوئی نوٹس ایکسپورٹ میں 9 عدد مختلف قسم کے کاغذات اور امپورٹ میں 5عدد کاغذات پو رے کرنے کو کہا تھا جو پہلی دفعہ طورخم کسٹم حکام نے ان کاغذات کا مطالبہ کیا ہے اور صرف طورخم میں ان کاغذات کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ دوسرے اسٹیشن پر ان کاغذات کے بغیر امپورٹ ایکسپورٹ کا کلئیر نس جاری ہے اس لئے انہوں نے کلئیر نس بند نہیں کی ہے بلکہ کسٹم حکام نے بند کر د ی تھی جبکہ طورخم کسٹم حکام نے موقف اختیا کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ ان کاغذات کے بغیر نامکمل ہیں اور وہ بار بار ان کاغذات کو پو را کرنے کو کہہ رہے ہیں انہوں نے کلئیر نس بند نہیں کیا اور اگرکسی ایجنٹ کے پاس یہ کاغذات مکمل ہیں تو وہ کلئیرنس کر رہے ہیں اور یہ بھی کسٹم حکام نے کہا کہ جدید دور کے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا بعد ازاں پولیٹیکل انتظا میہ طورخم کے دفتر میں نائب تحصیلدار شمس اسلام ،سیکورٹی فورسز کے حکام، ڈی سی نجیب ارجمند اور طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے درمیان مذاکرات ہوئے جبکہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیازمحمد اور ایڈیشنل کلکٹر ضیااللہ شمس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کلئیرنس کا عمل شروع کیا گیا کلئیرنس شروع ہونے سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں دونوں طرف روانہ ہو گئیں ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول