پنجاب بار کونسل کا سول ججز تعیناتی کے طریقہ کار، وکلاء نمائندگان سے تعاون نہ کرنے کیخلاف آج صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان

پنجاب بار کونسل کا سول ججز تعیناتی کے طریقہ کار، وکلاء نمائندگان سے تعاون نہ ...

ملتان (خبر نگار خصو صی) پنجاب بارکونسل نے سول ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار اوروکلاء نمائندگان سے تعاون نہ کرنے کیخلاف آج(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

صوبہ بھرمیں عدالتی بائیکاٹ کی کال دی ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری پنجاب بارکونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سول ججز کی بھرتی کے لئے منعقدہونے والے امتحان کے سلیبس میں غیرضروری مضامین شامل کئے جارہے ہیں جو جاری اشتہارکے متضادہیں جس پر لاہورہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی گئی نیز پاکستان بار،پنجاب باراورلاہورہائیکورٹ بارکے نمائندگان کو ملاقات کا وقت ہی نہیں دیاگیا ہے اس لئے آج وکلاء احتجاج کریں گے اورصوبہ بھر میں وکلاء پیش نہیں ہوں گے۔اس طرح صوبہ بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنزکے صدوراورسیکرٹریزکوہدایت کی گئی ہے کہ عدالت پیش ہونے والے وکلاء کی تحریری رپورٹ پنجاب بارکوبھجوائی جائے تاکہ ان وکلاء کے خلاف انظباطی کارروائی کرکے لائسنس منسوخ کئے جاسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر