مخالفتیں ترقیاتی منصوبوں سے پریشان ،بھرپور کامیابی حاصل کرینگے :شہرام خان ترکئی

مخالفتیں ترقیاتی منصوبوں سے پریشان ،بھرپور کامیابی حاصل کرینگے :شہرام خان ...

صوابی ( بیورورپورٹ )مخالفین پاکستان تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں سے پریشان ہے، 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بہتر کارکردگی کے بنیاد پر پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہا رصو بائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی، ایم پی اے محمد علی خان ترکئی، ایم این اے انجینئرعثمان خان ترکئی، سینیٹر لیاقت خان، ضلعی صدر انورحقدا د خان نے حجرہ مقبول احمدباچہ یارحسین میں ملک علی گوہر خان کی صدارت میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری اطلاعات میاں سید ابدال باچا،مقبول احمدباچا، سید اویس باچا ،منصور احمدباچا،اسحاق احمدباچا،امتیاز احمد باچا،وقاص احمدباچا،سیدعاد ل شاہ باچااور سید سلیم شاہ باچا نے خاندان اور اپنے ساتھیو ں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے، تعلیم کے شعبے میں حلقہ 32 اور 33 میں پرائمری مڈل اورہائی سکول کا کام مکمل ہوچکاہے جبکہ تمام تعلیمی ا داروں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہے ،یارحسین میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پولی ٹیکنیکل کالج زیر تعمیر ہے جبکہ مواصلات کے شعبے میں یارحسین ڈاگی روڈ یعقوبی ڈاگی روڈ یارحسین ترلاندی ایرگیشن کنال روڈ جامرہ دوبیان روڈ دولت کلے روڈ بکیانہ روڈ اوردیگر روڈ تعمیر جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسی طرح واٹر سپلائی سکیم کے کئی منصوبے مکمل ہوچکی ہے جبکہ بجلی کے مد میں دوبیا ن یا رحسین فیڈرپربجلی سپلائی شروع ہوچکے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول