بوائز کالجز میں خواتین سی ٹی آئیز کی تعیناتی پر پابندی

بوائز کالجز میں خواتین سی ٹی آئیز کی تعیناتی پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرکالجز ملتان ڈویژن پروفیسر حیدر گردیزی نے بوائز کالجز میں خواتین سی ٹی آئیز کی تعیناتی پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مرد سی ٹی آئیز بوائز کالجز جبکہ خواتین سی ٹی آئیز گرلز کالجز میں خدمات سر انجام دیں گی اور اگر کسی بوائز(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کالج کے پرنسپل نے خواتین سی ٹی آئیز کا تقرر کیا تو وہ اسے مسترد کردیں گے اور مذکورہ سی ٹی آئیز کی تنخواہ جاری نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انٹر میڈیٹ اور ڈگری کلاسز کی سطح پر خواتین سی ٹی آئیز بوائز کالجز میں نہیں پڑھا سکتیں کیونکہ یہ رولز کے بر عکس ہے سماجی حلقوں کیمطابق ڈائریکٹر کالجزپروفیسر حیدر گردیزی کا خواتین سی ٹی آئیز کی بوائز کالجز میں تعیناتی روکنا احسن اقدام ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر