ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کیطرف سے علیحدہ صوبہ خود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے آج مکمل ہڑتال کا اعلان

ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کیطرف سے علیحدہ صوبہ خود مختار ہائیکورٹ ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کیلئے آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر