لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی 10 اسامیوں پر تقرر کیلئے ناموں کی فہرست تیار‘ ملتان کے 6 وکلاء کے نام بھی شامل

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی 10 اسامیوں پر تقرر کیلئے ناموں کی فہرست تیار‘ ...

ملتان(خبر نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی 10اسامیوں پر تقرر کے لئے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی جو(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں پر تقرر کے لئے جن ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں ملتان سے وکلاء ملک وقار حیدراعوان، سید تجمل حسین بخاری ،چودھری شاکر علی ،ملک طارق رجوانہ ،وسیم شہاب،مغیث اسلم ملک کے نام شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر