موسم سرما،پنجاب پولیس نے یونیفارم کوڈ جاری کردیا،نئی وردی پر پرانی کالی جرسی اور جیکٹ پہننے کا حکم

موسم سرما،پنجاب پولیس نے یونیفارم کوڈ جاری کردیا،نئی وردی پر پرانی کالی ...

ملتان(وقائع نگار)پنجاب پولیس نے سردیوں کیلئے یونیفارم کوڈ جاری کردیا ہے ۔نئی یونیفارم پر پُرانی کالی جرسی اور جیکٹ پہننے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کا حکم دیا گیا ہے ۔زرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے سردیوں کیلئے نئی یونیفارم پر پُرانی کالی جرسی اور جیکٹ استعمال کرنے کا حکم دیا ہے ۔نئی یونفارم پر سبز رنگ کی جیکٹ اور جرسی منظور کی گئی تھی ۔ مگریونیفارم کے رنگ اور ڈیزائن پر اعتراضات کے بعد اب سردیوں کیلئے پرانے ڈریس کوڈ کو ہی بتایا گیا ہے ۔اور اب کالی جرسی اور جیکٹ وردی کے اوپر استعمال کی اجازت دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر