دی ایمرسونیز کے عہدیداروں کا انتخاب 16 نومبر کو ہوگا

دی ایمرسونیز کے عہدیداروں کا انتخاب 16 نومبر کو ہوگا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق طالب علموں کی تنظیم ’’دی ایمر سونینز‘‘ کے عہدیداروں کے انتخابات 16نومبر کو ہوں گے ۔ یہ الیکشن ہر2سال کے بعد (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہوتے ہیں ۔ 11نومبر کو مختلف عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست 15نومبر کو جاری کی جائے گی ۔ پولنگ 16نومبر کو ہوگی ۔الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو موجودہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انوار احمد اور انتخابی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر امتیاز بلوچ سے ایمرسن کالج میں رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دریں اثنا ایمرسونینز کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین ہوں گے ، اصغر ندیم سید نے بھی شرکت کی تصدیق کردی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایمر سونینز کی سالانہ تقریب رواں ماہ ہونے جارہی ہے جس کے مہمان خصو صی وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین اور مہمان اعزاز بیگم نجمہ افتخار ہوں گے۔ اس کے علاوہ اب تک سپریم کورٹ کے سینئر ریٹائرڈ جج سید جمشید علی،تاریخ کے نامور استاد منور علی خان ،ہائی کورٹ کے سابق جج جہانگیر ارشد اور نامور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر