وزیر اعلیٰ کو مظفر آباد تا ہیڈ پنجند موٹروے منصوبہ کی تفصیلات فراہم

وزیر اعلیٰ کو مظفر آباد تا ہیڈ پنجند موٹروے منصوبہ کی تفصیلات فراہم

چوک مکول( نامہ نگار )مظفر گڑھ سے ہیڈ پنجند تک موٹر وے سٹرک کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال سٹرک کی کل لمبائی112.90کلومیٹر ،شہروں میں سٹرک کی چوڑائی کم از کم 120،دیہات میں 110فٹ ہو گی ،منصوبہ میں تین بائی پاس بھی شامل منصوبہ میں 488.92ایکٹر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

رقبہ شامل ہوگا پراجیکٹ کی تخمینہ لاگت 20180.563ملین شہر میں 10فٹ سروس روڈجبکہ دیہات میں 10فٹ گرین بلٹ بھی منصوبہ میں شامل تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رواں سال 21ستمبر کو ڈیرہ غازی خان تا مظفر گڑھ موٹر وے سٹر ک کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مظفر گڑھ میں فیصل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مظفر گڑھ تا ہیڈ پنجند تک سٹرک کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا اورصوبائی وزیر بیت المال مخدوم زادہ سید ہارون سلطان بخاری سمیت دیگر ارکان کو موجودہ حالات کے پیش نظر سٹر ک کا نقشہ جس میں تمام بنیادی چیزیں شامل ہوں ارسال کرنے کا حکم دیا تھا جس پر صوبائی وزیر مخدوم زادہ ہارون سلطان بخاری نے اپنی جماعت کے تمام ارکان کی مشاورت سے تیار کروایا جس کے مطابق مظفر گڑھ شہر سے ہیڈ پنجند تک موٹر وے سٹرک کی تعمیر کے لئے کل لمبائی 112.90کلومیٹر رکھی گئی ہے جس میں17کلومیٹر کے بائی پاس شامل ہیں جس میں دو نئے بائی پا س وسندے والی 5شہر سلطان 8جبکہ تیسرا علی پور کا 4کلومیٹر شامل ہے شہر میں سٹرک کی چوڑائی 120،دیہات میں 110فٹ ہوگی شہر میں گرین بیلٹ منصوبہ میں شامل نہیں جبکہدیہات میں10فٹ رکھی گئی ہے سٹرک کے دونوں اطراف 4فٹ پانی کی نکاسی کے لئے ڈرین بھی شامل ہے سڑک کے دونوں جانب آوٹر 6،انر 2فٹ رکھا گیا ہے شہر میں گاڑیوں کی حد رفتار 70کلومیٹر اور دیہات میں 100کلومیٹر حد رفتار ہوگی جبکہ فی گاڑی گزرنے کی چوڑائی 12فٹ رکھی گئی ہے تاکہ بڑی ہو یا چھوٹی گاڑی آسانی سے کراسنگ کر سکے۔اس منصوبہ کی تعمیر کے لیے 488.92ایکٹرزیر استعمال آئے گا رقبہ کی کل قیمت 5487.584ملین جس میں شہر اور دیہات کی زمین کے الگ الگ ریٹ شامل ہیں منصوبہ میں پلیاں اور برج بنانے کے لئے 1299.472ملین اور اس منصوبہ میں شامل سامان شفٹنگ کے دیگر اخراجات میں204.934ملین شامل ہیں جبکہ سٹر ک کی تعمیر کے لئے 13188.572ملین رکھے گئے ہیں سٹر ک کی تعمیر میں موٹا پتھر 12انچ ،کریش ،مٹی ،باریک بجری 12انچ اور تارکول 5انچ بچھائی جائے گی یہ منصوبہ تین صوبوں کی گزرنے والی ہیوئی ٹریفک ،کمرشل گاڑیوں کی آمد و رفت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے کیونکہ 2016میں کاونٹ کی جانے والی ہیوئی گاڑیوں کی ایک روز کی تعداد 12248جبکہ کمرشل گاڑیوں کی 3069ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر