ایم ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے ابتدائی اقدامات شروع

ایم ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے ابتدائی اقدامات شروع

ملتان( نمائندہ خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان کی طرف سے ایم ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کے لئے ابتدائی اقدامات شروع ۔میٹرو پولیٹن کمرشل سنٹر بنانے پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔ایم ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کے لئے لینڈ شیرنگ کی بنیاد پر انویسٹرز،ڈویلپرزاور مختلف (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

فرموں سے درخواستں طلب کی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق ملتان ترقیاتی ادرہ ملتان میں اپنی نئی ہاؤسنگ سکیم ایم ڈی ا ے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے نام سے لانچ کرنے کے لئے عملی اور ابتدائی اقدامات شروع کر دیئے ہیں جو ملتان کے پوش علاقہ جات بچ خسرو آباد ، نانڈلہ، بچ مبارک ،سیر کھاڑک ،طرف مبارک اول،تاج سندیلہ،بنڈہ سندیلہ،کوٹ مہرا،صالح مہے، بستی نو ،بہادر پور، اور نیل کوٹ میں سے کسی علاقے میں لینڈ شیرنگ کے اصول و ضوابط کے تحت لانچ کی جائے گی۔لینڈ شیرنگ کے لئے اچھی شہرت کے حامل ڈویلپرز ،انویسٹرز اور فرموں سے درخواستں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو مالکان سے زمین خریدنے اور اس کی ایم ڈی اے کو منتقلی کے ذمہ دار ہونگے۔درخواست دینے والے تمام خواش مندحضرات ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے سے رابط کر سکتے ہیں ایم ڈی ا ے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن سنٹر کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ان دونوں پروجیکٹس کی باقاعدہ تشہربذریعہ قومی اخبارات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر