خانیوال ‘ عمران خان کے جلسے کیلئے تجویز کردہ عمارت خطرناک قرار دیدی گئی‘ سٹیج بنانے کی ممانعت

خانیوال ‘ عمران خان کے جلسے کیلئے تجویز کردہ عمارت خطرناک قرار دیدی گئی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چار نومبر کو خانیوال میں جلسے کا پروگرام بنایا جس میں عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

،جہانگیر ترین اور دیگر قیادت نے شرکت کرنا تھی جلسے کے انتظامات شروع کردیے گئے اور سپورٹس سٹیڈیم میں موجود بلڈنگ کو سٹیج قرار دے دیا مگر گزشتہ روز محکمہ بلڈنگ کی ٹیم نے اس عمارت کا دورہ کرکے اسے کمزور اور خطرناک قرار دے دیا انتظامیہ نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ میٹنگ کرکے اس بلڈنگ پر سٹیج بنانے سے روک دیا یوں عمران خان سمیت پوری قیادت کسی ممکنہ حادثے سے بال با ل بچ گئی جلسے کے منتظمین نے متبادل کنٹینرز کا اہتمام کرنا شروع کردیا ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے سپورٹس اسٹیڈیم کے دورہ کے دوران کہی ۔جہا ں پروہ قائد عمران خان کی آمد پر جلسہ گاہ کا معائنہ کررہے تھے کہا کہ کرپشن کے بادشاہوں کا گھیرا ہر محاذ پر تنگ کیا جائیگا اور عمران خان کے ساتھ مل کران سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ لے کر عوام کی خدمت پر خرچ کریں گے ۔
کمزور بلڈنگ