غیر حاضری پر نشترمیڈیکل کالج وہسپتال کے سابق ڈاکٹرکیخلاف پیڈایکٹ کے تحت تحقیقات کا حکم جاری

غیر حاضری پر نشترمیڈیکل کالج وہسپتال کے سابق ڈاکٹرکیخلاف پیڈایکٹ کے تحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر حاضری پر نشترمیڈیکل کالج وہسپتال کے سابق ڈاکٹر کیخلاف پیڈ ایکٹ 2006کے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

تحت انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔28مئی 2016سے غیر حاضری کی بناء پر ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایاز علی فرید کو 27اکتوبر2016کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔جس پر انہوں نے پنجاب سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ٹربیونل کے احکامات پر ان کیخلاف غیر حاضری کے الزامات پر دوبارہ پیڈایکٹ 2006کے تحت انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ محمد شہریار سلطان انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے ۔جو60یوم کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔