ہاؤسنگ کالونی میں ملکیت نہ دینے کیخلاف درخواست پر مالک اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے سے 28 نومبر کو جواب طلب


ملتان (خبر نگار خصو صی)لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے انٹرنیشنل چین کی ملتان (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

میں بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی میں ملکیت نہ دینے کے خلاف درخواست پرمالک اورایڈیشنل ڈائریکٹرایم ڈی اے سے 28 نومبر کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے ملک فیصل حسن اور عبدالقادرسمیت 22 شہریوں نے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی سے درخواست دائر کی تھی کہ ملتان میں 8 سال قبل ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی اورعالیشان گھر بنا کر دینے کاوعدہ کیا گیا اس ضمن میں ایک کنال کا پلاٹ ایک کروڑ80 لاکھ روپے میں فروخت کیاگیاتاہم 8 سا ل گذرنے کے باوجودمذکورہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکاہے اورسہولیات کیساتھ گھروں کی ملکیت بھی نہیں دی گئی ہے۔اس کے ساتھ مالکان کی جانب سے تمام اراضی بنک کورہن رکھوادی گئی ہے جس کی وجہ سے ملکیت کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔اس لئے کارروائی کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...