عمران خان‘ آج سپورٹس سٹیڈیم کوٹ ادو میں ٹائیگرز سے خطاب کرینگے
کو ٹ ادو ، چوک سرور شہید(نا مہ نگار، تحصیل رپورٹر) چیئر مین پا کستان تحر یک انصا ف عمران خا ن آج میو نسپل کمیٹی سپورٹس اسٹیڈیم میں اپنے ٹا ئیگرز سے خطا ب کر یں گے۔ میو نسپل کمیٹی سپورٹس اسٹیڈیم میں پا کستان تحر یک انصاف جنو بی پنجا ب میں اپنی بھرپور طا قت کا مظا ہر ہ کر ے گئی ۔(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )
میو نسپل اسٹیڈیم میں جلسہ کے لئے 80فٹ لمبا ء اور 20فٹ اونچا سٹیج تیا ر کیا گیا ہے جلسہ گا ہ میں داخل ہو نے کے لئے تین گیٹ بنا ئے گئے اور کسی بھی نا گہانی صورت کے پیش نظر ایک ایمر جنسی گیٹ بنا یا گیا خواتین کے لئے علیحد ہ با پر دہ انتظا ما ت کئے گئے ہیں جلسہ پنڈال میں 20000ہزار کر سیا ں لگا ئی گئی ہیں پاکستان تحریک انصاف کا کوٹ ادو میں ہونے والے جلسہ کی فائنل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،پاکستان تحریک انصاف چوک سرور شہید کے کارکنوں کی طرف سے پاور شو کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جسکی قیادت طاہر خان چانڈیہ ،سمندر خان لونی اور عبدالرزاق کلاچی نے کی موٹر سائیکل ریلی چاروں سڑکوں سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک میں آکر اختتام پذیر ہوئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ PP253عبدالرزاق خان کلاچی نے کہا کہ 3نومبر کا جلسہ کوٹ ادو کی سیاسی تاریخ بدل دے گا ریلی میں میاں شاہد اقبال ، سمندر خان لونی ، حاجی ساجد حمید چوہدری ، عمیر اعوان ، طاہر خان چانڈیہ ،رانا عمران ،منظور بخاری،سعادت بلوچ ،رضوان ارشد چوہدری ، زیشان علی ، بابو خان، رضا خان ناصر و دیگر کارکن کثیر تعداد میں شریک تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان آج کوٹ ادو میں جلسہ عام‘انتظامات مکمل،شہر کو پینافلیکس سے سجا دیا گیا،سٹیج سمیت ہیلی پیڈ بھی تیارکرلیا گیا،پارکنگ کیلئے5مقامات مقرر،ٹریفک پولیس سمیت سیکیورٹی کیلئے پولیس کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔