پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے اشیاء مزید مہنگی ہونگی‘ تاجر


ملتان(جنرل رپورٹر) پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے اشیا ضرورت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا ، کوئی دن ایسا نہیں گزر تا جب اشیاء صرف کی قیمت میں اضافہ نہ ہو، ٹماٹر(بقیہ نمبر61صفحہ7پر )

100روپے کلو فروخت ، پیاز کی قیمت 80روپے کلو تک پہنچ گئی اسی طرح دوسری زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ،یہ باتیں روزنامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے چےئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کی ۔ انہوںے کہاکہ ن لیگ اپنی عوام کے مفاد ات کے منافی اقدامات کی وجہ سے غیر مقبول ہوگئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ این اے120میں ن لیگ ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بڑے فرق سے کامیاب نہ ہوسکی اور اس کا ووٹ بنک متاثرہوا ہے یہ سب کچھ دنیا نے دیکھ لیا ہے ،پاکستان کیمسٹ کونسل کے چےئرمین محمد اختر بٹ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مزید ظلم کیا گیا۔لوگ پہلے ہی بجلی کے بلوں‘ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی سے پریشان ہیں اب پٹرول کی قیمت بڑھا کر ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے تاجر رہنما زین العابدین اور اختر شیخ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو مزید غریب کرنے کا منصوبہ ہے ایسے اقدامات سے حکومت اپنا ووٹ بنک مزید کم کررہی ہے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود اور جنرل سیکرٹری ملک صدیق تھہیم نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے باعث ن لیگ کی مقبولیت کی حقیقت سامنے آگئی ہے ،جو جماعت اپنے گھر میں ضمنی انتخاب کی جیت کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعما ل کرے وہ عام انتخاب میں کس طرح کامیاب ہوسکتی ہے ۔ ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چےئرمین ملک کامران نذیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا براہ راست اثر اشیائے خوردونوش پر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے جو غریبوں پر ظلم کے مترادف ہے ۔انجمن تاجران لیاقت آباد مارکیٹ کے صدر سعید پپو نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ اس مہنگائی کا بدلہ آنے والے انتخابات میں عوام ان حکمرانوں سے لیں گے اور ان کی ضمانتیں تک ضبط کروادیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...