موسم سرما کاآغاز ہوتے ہی گیس غائب رہنے لگی‘ خواتین کی دہائی

موسم سرما کاآغاز ہوتے ہی گیس غائب رہنے لگی‘ خواتین کی دہائی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) موسم سرما کے آغاز پر ہی سوئی گیس غائب ہو گئی۔ شہری عذاب میں مبتلا ۔گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور گردونواح (بقیہ نمبر62صفحہ7پر )

میں سوئی گیس کی ابھی سے لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ گیس آنے کا کوئی ٹائم نہیں ہے ۔ زکریا ٹاؤن ‘جسٹس حمید کالونی ‘ چونگی نمبر 1‘جناح ٹاؤن ‘پل واصل ‘ سورج میانی ‘جمیل آباد ‘یعقوب ٹاؤن ‘ ناظم آباد ‘ عرفات کالونی ‘لوہار کالونی سمیت متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ صبح ہی گیس غائب ہو جاتی ہے جس کے باعث بیشتر طلبہ‘ سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد ناشتہ کئے بغیر ہی جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔شام کو کچھ دیر کے لئے پھر گیس دستیاب ہوتی ہے اور پھر لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔اس صورتحال میں خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔موسم سرما کا یہ آغاز ہے تو آنے والے دنوں میں کیا صورتحال ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کے نا اہل حکام صارفین کو بہترانداز میں بجلی کی فراہمی میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے اور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر