نیب کا ڈی جی کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپا، ڈائریکٹرعبیداللہ گرفتار


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ ڈائریکٹر عبیداللہ اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کو بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب سندھ نے کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپا مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ اور انچارج ریکارڈ روم کامران کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو ہتھکڑی لگا کر سوک سینٹر پہنچی اور ان کی موجودگی میں عملے سے سوالات کئے گئے، ٹیم نے کے ڈی اے کے چارج پارکنگ کے دفتر کی تلاشی لی جبکہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار عبید اللہ اور انچارج ریکارڈ روم محمد کامران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اس دوران کے ڈی اے آفس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے۔
عبیدگرفتاری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...