کرنٹ لگنے سے کام کر تے 2 مزدورجاں بحق ہوگئے


ملتان(وقائع نگار) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں22سالہ نوجوان کرنٹ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کے رہائشی 22سالہ امجد ولد سجاد کو کام کے دوارن پلاسٹک پگھلانے والے مشین سے اچانک کرنٹ لگا۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے لاش کو نشتر ہسپتال سردخانہ میں منتقل کروایا۔ جبکہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کا عمل مکمل کیا۔دریں اثناء ہیڈ نوبہار کا رہائشی شکیل ولد اکبر گذشتہ روز قاسم پور کے علاقے میں ٹائلز رگڑائی مشین چلا رہا تھا کہ اچانک اس کو مذکورہ مشین سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس نے نعش لواحقین کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...