گردوں کی پیوند کاری کیس میں ملوث ڈرگ انسپکٹر ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

گردوں کی پیوند کاری کیس میں ملوث ڈرگ انسپکٹر ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے گردوں کی غیر قانونی طور پر پیوند کاری کے مقدمہ میں ملوث ڈرگ انسپکٹر کو ضمانت خارج ہونے پر پشاور سے گرفتار (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کرلی ا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فراز احمدکی ہدایت پر ایس ایچ او سب انسپکٹر ممتاز قریشی،رانا عبدالوکیل ودیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں پیش ہونے اور انہوں نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمہ میں ملوث ہسپتال ڈرگ انسپکٹر طیب عباس کی ضمانت منسوخ کروائی۔ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم طیب عباس موقع سے گرفتار ہوگیا۔جسے چند گز کے فاصلے پر سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...