نیا مہینہ شروع ہوتے ہی جی پی او ملتان میں پنشنرز کے رش میں اضافہ‘ بزرگ مردوخواتین کی لمبی قطاریں

نیا مہینہ شروع ہوتے ہی جی پی او ملتان میں پنشنرز کے رش میں اضافہ‘ بزرگ ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)جی پی او ملتان میں نیا مہینہ شروع ہوتے ہی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پنشنر ز کے رش میں اضافہ ہوگیا،بزرگ پنشنرز گھنٹوں لائن میں لگ کر انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہیں ،ہر ماہ کی طرح رواں ماہ کے آغاز پر بھی جی پی او ملتان میں پنشنرز کارش بڑھ گیا ہے ،بزرگ مر د و خواتین لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر پنشن لینے پر مجبور ہیں،پنشنرز کو انتظار کی زحمت اٹھا نا پڑ رہی ہے،جی پی او انتظامیہ کے مطابق پنشنرز کو الگ الگ دنوں کا شیڈول دیا جاتا ہے مگر وہ مقررہ دنوں میں نہیںآتے بلکہ اپنی سہولت کے ساتھ کسی بھی دن آجاتے ہیں جس کی وجہ سے رش بڑھ جاتا ہے ،تاہم انہیں بر وقت پنشن دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جی پی او

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...