چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بھوسہ چلانے پر ضلع مظفر گڑھ میں 6 بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لیبر کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر علی گورچانی کی قیادت (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
میں سناواں اور چوک قریشی میں 20سے زائد بھٹوں پر چھاپے مارے جہاں ایک بھٹے پر چائلڈ لیبر سے کام کروانے پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے جبکہ پانچ بھٹہ مالکان کے خلاف بھٹوں میں بھوسہ اور ٹائر جلانے پر جرمانے اور مقدمات درج کئے گئے ہیں بھٹہ مالکان محمد وسیم اور عبد الحمید وغیرہ کے خلاف تھانہ چوک قریشی اور سناواں میں مقدمات درج ہوئے ہیں۔