کمرے میں پڑے کیمیکل کی بو سے دوشیزہ اچانک زمین پر گر گئی ہسپتال میں زندگی سے ناطہ ٹوٹ گیا

کمرے میں پڑے کیمیکل کی بو سے دوشیزہ اچانک زمین پر گر گئی ہسپتال میں زندگی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں (نمائندہ پاکستان)علیمیہ کالونی کی ایک 18سالہ میٹرک پاس جویریہ عر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ف سدرہ کو اچانک حالت تشویش ناک ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا ۔ جبکہ سول ہسپتال نے اسے بہاولپورہسپتال ریفر کر دیا۔ جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس کی والدہ بشریٰ فراز نے بتایا کہ ہم پہلے شہر فرید میں رہائش پذیر تھے جبکہ اب ہم نے علیمیہ کالونی میں رہائش رکھی ہوئی ہے ۔ وقوعہ کے وقت چند مہمان آئے جن کو چائے پلانے کے بعد کمرے میں چلی گئی اور بعد ازاں وہ وضو کرنے کے لیے آئی کہ اچانک زمین پر گر پڑی جسے فوری ہسپتال لایا گیا اس نے بتایا کہ میرا شوہر پرنٹنگ میں کام کرتا ہے اور کمرہ میں بینرز ویٹ کیمیکل پڑا ہوا ہے جبکہ اس کے اسکارف سے کیمیکل کی بو آتی تھی مگر منہ سے نہیں جبکہ اس سے پہلے بھی اسے دورے پڑتے تھے اس لیے اس کی موت طبعی ہے اس لیے ہم کاروائی نہیں کروانا چاہتے کیونکہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے ۔