پیٹ درد کا بہانہ ‘ گرفتار ملزم کانسٹیبل کو دھکا دے کر فرار

پیٹ درد کا بہانہ ‘ گرفتار ملزم کانسٹیبل کو دھکا دے کر فرار

ساہوکا(نمائندہ پاکستان) پولیس کے ٹی اے ایس آئی آصف خان معہ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کانسٹیبلان ،محمد ارشد،محمد شفیق،محمد عمران و دیگر گشت پر معمور تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم محمد زمان ولد بشیر احمد قوم جوئیہ چکنمر 37کے بی میں موجود ہے تو پولیس نے ریڈ کر کے ملزم محمد زمان عرف ذمی جوئیہ کوگر فتار کر لیاجب پو لیس گاڑی میں سے لایاجا رہا تھا کہ تھانہ ساہوکا کے ایک فرلانگ پر اس نے پیٹ میں درد کا بہانہ بنا کر چینا چلانا شروع کر دیا جب سرکاری گاڑی کو روکا گیا تو کانسٹیبل کو دھکا دے دیا جس سے کا نسٹیبل محمد شفیق روڈ پر گر گیا جس بازو پر چوٹ آگئی اور ملزم زمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر