ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء ، نقدی سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء ، نقدی سے ...

ملتان ( وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہر ی لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے گلزیب کالونی میں محمد ندیم سے دو ڈاکو?ں نے 15 ہزا ر روپے چھین لئے مظفر آباد پولیس کے علاقے القریش فیز ون میں چار (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ڈاکو محمد نذیر کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لی گلگشت پولیس کے علاقے نواب پورروڈ پر کنور سے آٹھ ہزار روپے اور عامر سے بیس ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمدعرفان کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا فرید کینا ل کالونی میں سعید احمد کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، کینٹ پولیس کے علاقے سے ندیم کا موٹر سائیکل، نشتر ہسپتال سے ڈاکٹر ربیعہ کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے سے حسن محمود کا موبائل فون، گلشن اقبال کالونی میں محمد بشیر کے گھر سے 30 ہزار روپے مالیت کا سامان، چہلیک پولیس کے علاقے سے اسلم کا موٹر سائیکل، محمد زبیر نے جلیل آباد پولیس کو درخواست دی کہ وہ پولٹری اور مٹن سپلائی کا ہول سیل ڈیلر ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران نامعلوم افراد نے اس کی 22 لاکھ روپے مالیت کی مرغیاں چوری کر لی ہیں ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے عبدالرحمان کے دو موبائل فون، گلگشت کے علاقے میں نواب پور روڈ پر ارشاد کی دکان سے 25 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیو گلگشت میں شاہد کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی کے علاقے سے غلام محی الدین کا موٹر سائیکل، لوہاری گیٹ کے علاقے سے مزمل کا موبائل فون اوردولت گیٹ کے علاقے سے فیضان کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر