باچا خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی کے انتخابات مکمل

باچا خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی کے انتخابات مکمل

چارسدہ (بیورورپورٹ)باچا خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی کے انتخابات مکمل۔نوید علی گگیانی چیئر مین ،زاہد مروت صدر جبکہ سہیل خان جنرل سیکرٹری منتخب ۔ طلباء کے حقوق اور جائز مطالبات کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ نوید گگیانی ۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق نوید علی گگیانی چیئر مین ، عبد اللہ وائس چیئر مین ،زاہد مروت صدر ، عبد العزیز سینئر نائب صدر ، افتخار نائب صدرجبکہ دیگر عہدیداروں میں ایمل ، آصف ، امجد ،مصنف شاہ ،ثاقب اور وقاص شامل ہے ۔ انتخابات کے بعد طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئر مین نوید علی گگیانی ، صدر زاہد مروت اور جنرل سیکرٹری سہیل نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کی ترقی کیلئے سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی تاکہ باچا خان یونیورسٹی کا نام روشن کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں بعض شعبہ جات کی کمی کے حوالے سے عنقریب گورنر خیبر پختونخو ا اقبال ظفر جھگڑ اسے ملاقات کی جائیگی ۔ انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق اور جائز مسائل و مطالبات کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر