حکومت پنجاب کا ماڈل ڈسٹرکٹ ہسپتال‘ بستر نہ ڈاکٹر، بچہ پیٹ میں مر گیا

حکومت پنجاب کا ماڈل ڈسٹرکٹ ہسپتال‘ بستر نہ ڈاکٹر، بچہ پیٹ میں مر گیا

خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب کے ماڈل ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زچہ خاتون کو لیبر روم میں بیڈ ملا اور نہ لیڈی ڈاکٹر ملی‘بچہ زچہ کے پیٹ میں مر گیاتفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

علاقہ نواں چوک کی رہائشی آسیہ بی بی نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات ڈلیوری کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچی تو لیبر روم میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور نہ اسے لیبر روم میں بیڈ ملا پرائیویٹ ڈاکٹر سے ڈریپ لگوا کر آئے تھے رات بھر لیبر روم کے باہر پڑی تڑپتی رہی صبح الٹراساؤنڈ کروانے سے پتا چلا کہ بچہ۔زچہ ماں کے پیٹ میں ہی مر گیا ھے بچے کے مرنے کے باعث ماں کی جان کو بھی خطرہ ہے زچہ خاتون کا آپریشن نہ کرنے کے باعث ورثاء نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا دوسری جانب ایم۔ایس۔ڈسڑکٹ ہسپتال ڈاکٹر علی اطہر نے کہاہے کہ واقعہ کی انکوائری کر رھے ھیں کہ ایسا کیوں ہوا۔

مر گیا

مزید : ملتان صفحہ آخر