بٹ خیلہ‘ محکمہ فشریز ملاکنڈ میں اندھیر نگری چوپٹ راج

بٹ خیلہ‘ محکمہ فشریز ملاکنڈ میں اندھیر نگری چوپٹ راج

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ فشریزمالاکنڈنے لوٹ مارکابازارگرم کررکھا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ ان خیالا ت کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے راہنما یونین کونسل الاڈھنڈسے ضلع کونسل کے ممبرعتیق خان نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ فشریز مالاکنڈکے حکام نے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے ایک طرف علاقے کے لوگوں کومچھلیوں کوپکڑنے کیلئے لوگوں کولائسنس جاری کردیاہے جبکہ دوسری طرف شکارکے دوران لوگ لائسنس دیکھانے کے باوجود پانچ پانچ ہزارروپے جرمانہ کیاجاتاہے جویہاں کے لوگوں کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ضلعی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ فشریز مالاکنڈکے لوٹ مارکانوٹس لیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...