نشتر کے ڈیلی ویجز ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ گھروں میں فاقے

نشتر کے ڈیلی ویجز ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ گھروں میں فاقے

ملتان( وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی ہیں جس کی وجہ سے غریب ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے اس (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

سلسلے میں ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے نشتر ہسپتال میں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں لیکن آج تک نہ تو انہیں مستقل کیا گیا ہے اور نہ ہی بروقت تنخواہیں مل پائی ہیں جس کی وجہ سے وہ تین سے پانچ ماہ تک کے دوران بغیر تنخواہوں کے اپنے خاندان کی بمشکل کفالت کرپاتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، محکمہ صحت پنجاب، ایم ایس ملتان نشتر سے فوری طور پر مستقل کرنے اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

نشتر ڈیلی ویجز

مزید : ملتان صفحہ آخر