محمد حنیف عمرزئی پی کے19سے شکیل بشیر خان عمرزئی کے حق میں دستبردار

محمد حنیف عمرزئی پی کے19سے شکیل بشیر خان عمرزئی کے حق میں دستبردار

پشاور ( سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پی کے18سے نامزد امیدوار ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک کی بقاء و سالمیت کی خاطر سب کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں سابق آئی جی ظفر اللہ خان کی رہائش گاہ ظفر باغ میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پارٹی کے دیگر اہم قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس موقع پر جرگہ کی کوششوں سے پی کے19سے درخواست دینے والے محمد حنیف خان عمرزئی نے اپنی درخواست واپس لینے کا اعلان اور شکیل بشیر خان عمرزئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ،اس طرح پی کے19سے واحد امیدوار شکیل بشیر خان عمرزئی میدان میں رہ گئے ، ایمل ولی خان نے دعائے خیر کراتے ہوئے دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل اور باچا خان بابا کے عدم تشدد اور برداشت کے فلسفے پر کاربند حقیقی پیروکاروں کی جماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ شکیل بشیر خان عمرزئی پی کے19 سے اب واحد امیدوار ہیں اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اے این پی عوام کی خدمت کا سلسلہ عوام کے تعاون سے دوبارہ شروع کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر