امامیہ جرگہ کے زیر اہتمام اہم قومی اجلاس

امامیہ جرگہ کے زیر اہتمام اہم قومی اجلاس

پشاور (کرائمز رپورٹر) امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا پشاور کے زیر اہتمام چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں اہم قومی اجلاس 4 نومبر، 2017 بروز ہفتہ 3 بجے سہ پہر بمقام مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں علمائے کرام ، ذاکرین عظام ، قومی جماعتوں کے نمائندوں، امامیہ جرگہ کے کونسلرز ، محرم کمیٹی کے ممبران ، متولی امام بارگاہان ، لائسنس ہولڈرز ، خدام جلوس یائے عزاداری ، ماتمی سنگتوں ، طلباء تنظیموں ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن ، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ سکاوٹس ، امامیہ اوپن سکاوٹس کے نمائندوں اور نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جس میں آنے والے چہلم اما م حسین ؑ اور ۹ ربیع الاول تک اہم فیصلے کئے جائیں گےْ۔ امید ہے اس اہم اجلاس میں آپ ضرور شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر