فرنٹئیر کانسٹیبلری میں حالیہ میرٹ پر بھرتیاں لائق تحسین ہے‘ ملک سیدا جان

فرنٹئیر کانسٹیبلری میں حالیہ میرٹ پر بھرتیاں لائق تحسین ہے‘ ملک سیدا جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمندایجنسی(نمائندہ خصوصی) فرنٹئیر کانسٹیبلری میں حالیہ میرٹ پر بھرتیاں لائق تحسین ہے جس سے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ، نئے ریکروٹس ملک وقوم کی دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ صوبیدار ملک سیداجان نے ایک اخباری میں کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ ایف سی لیا قت علی خان نے حالیہ ایف سی بھرتیاں میرٹ پر کرکے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے کیونکہ اس سے قبل اکثر ایف سی بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز کیا جاتا جس سے نوجوانوں میں مایوسی ہوتی جبکہ حقدار غریب نوجوان بھی بھرتی سے محروم ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ کمانڈنٹ نے چارج سنبھالاہے تب سے انہوں نے میرٹ کا بول بالاکردیا ہے ۔ اس طرح ایف سی فورسز کی تنخواہوں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی بھرپور اقدامات اٹھاکر بدعنوانیوں کا خاتمہ کردیاہے ۔ جب کوئی بھی ایف سی اہلکار چھٹی پر جاتا تو ان سے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جاتی تھی اور کرپٹ عناصر ہڑپ کرلیتے تھے انہوں نے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کو بھی بینک اکاؤنٹوں پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرکے احسن اقدام اٹھا یا ہے ۔ ان کی کاوشوں سے ایف سی ایک منظم فورس بن جائیگی اور ایف سی اہلکاروں میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ ہوگیاہے۔