کماد کے کھیتوں سے باپ بیٹی کی نعشیں برآمد‘ ایک اور ملزم گرفتار

کماد کے کھیتوں سے باپ بیٹی کی نعشیں برآمد‘ ایک اور ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،بستی ملوک (وقائع نگار ، نمائندہ پاکستان ) کبیر والا پل کے رہائشی بشیر چشتی نامی ایک شخص نے 15پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی کہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میرے کماد میں کچھ مشکوک ہے جس پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس فوری موقع پر پہنچی اور کماد کے کھیت میں جا کر دیکھا تو ایک شخص مردہ حالت میں پڑ ا ہوا تھا جسے کسی نے پندہ بیس دن قبل مار کر پھنکا تھا کیونکہ نعش سے بد بوآرہی تھی اور گلنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوچکی تھی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیا تو پتہ چلا کہ مرنے والے کا نام ارشد ہے اور اس کے قتل کا اقرار کچھ دن قبل کسی مقدمہ میں گرفتار شہباز اور مجاہد ولد منیر نے تھانہ شاہ شمش ملتان پولیس کے سامنے کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہم تین بھائیوں نے مل کر اپنے بھائی ارشد اور اس کی بیٹی ارم کو قتل کیا تھا جس پر پولیس نے قریبی کھیتوں میں سرچ کیا تو لڑکی کی لاش بھی برآمد کر لی گئی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا تو ان مقتول کا تیسر ا بھائی پولیس کی حراست میں آگیا ملزمان کا کہنا ہے کہ ارشد اپنی بیٹی ارم کے ساتھ منہ کالا کیا کرتا تھا۔